September 22, 2011
بچوں کا اسلام … ستمبر 2011
بچوں کا اسلام مشہور اخبار روزنامہ اسلام اسلام آباد کے زیر اہتمام شائع ہوتا ہے۔ اس کی ادارت کے فرائض معروف ادیب اور بچوں کے ہر دلعزیز ناول نگار جناب اشتیاق احمد سر انجام دے رہے ہیں۔ ستمبر کا شمارہ حاضر ہے۔
لنک: میڈیا فائر
September 20, 2011
ماہنامہ تعلیم و تربیت لاہور (ستمبر 2011)
ماہنامہ تعلیم و تربیت لاہور کا تازہ شمارہ (ستمبر 2011) حاضرِ خدمت ہے۔ یہ رسالہ مشہور اشاعتی ادارے فیروز سنز لمیٹڈ کے زیر اہتمام شائع ہوتا ہے۔ فیروز سنز لمیٹڈ کے کریڈٹ میں بچوں کے ادب کے حوالے سے اتنی کتب ہیں جو کسی اور اشاعتی ادارےکے حصے میں نہیں آ سکی ہیں۔ ماہنامہ تعلیم و تربیت لاہور بھی برسہا برس سے پابندی سے شائع ہو رہا ہے۔ اس کی منیجمنٹ میں جناب مقبول انور داؤدی۔ جناب سعید لخت ۔ جناب خالد بزمی ۔ جناب عبدالسلام صاحبان اور جناب ڈاکٹر عبدالرؤف جیسے جید ادب نواز شامل ہیں۔ اس رسالے کا بچوں کے ادب کے حوالے سے ایک منفرد مقام ہے۔
لنک: میڈیا فائر
September 19, 2011
ماہنامہ ہمدرد نونہال کراچی(ستمبر 2011)
ماہنامہ ہمدرد نونہال کراچی(ستمبر 2011) کا شمارہ حاضر ہے۔ یہ پاکستان میں بچوں میں بہت مقبول رہا ہے اور ہنوز ہے۔ اس کی ادارت مشہور طبی اور سماجی شخصیت جناب حکیم محمد سعید (شہید) کی زیرِ نگرانی تکمیل پایا کرتی تھی۔ اُن کی شہادت کے بعد بھی اس کا منفرد معیار برقرار ہے۔ اسے بہت سے مشہور مصنفین کی سرپرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے یہ آج بھی بچوں میں ازحد مقبول ہے۔
لنک: میڈیا فائر
September 17, 2011
ماہنامہ جُگنو لاہور (ستمبر 2011)
خوبصورت کہانیوں کا گلدستہ ماہنامہ جُگنو لاہور (ستمبر 2011) کا شمارہ حاضر ہے۔ یہ رسالہ بھی بادشاہوں۔۔۔۔ شہزادوں ۔۔۔۔ شہزادیوں اور جادوگروں کی کہانیوں پر مشتعمل ہے ۔ اس رسالے کی خاص بات اس کی کہانیوں کا نیاپن ہے جو آپ کو ضرور پسند آۓ گا۔ لطف اندوز ہوں۔
لنک: میڈیا فائر
ماہنامہ بچوں کی دنیا لاہور (ستمبر 2011)
September 15, 2011
ماہنامہ پھول لاہور (ستمبر 2011)


